: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیانگ یانگ،15اپریل(ایجنسی) شمالی کوریا نے بانی لیڈر کم اِل سونگ کی سالگرہ کے موقع پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موسدان کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل چھوڑے جانے کے چند سیکنڈز کے بعد
ہی نگرانی کے راڈار سے غائب ہوگیا تھا اور اس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں یہ انٹیلی جنس اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شمالی کوریا اپنے موسدان میزائل کے پہلے تجربے کی تیاری کررہا ہے۔یہ میزائل مبینہ طور پر بحرالکاہل میں واقع جزیرے گوام میں امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔